Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو کویتی وزیر خارجہ اور کابینہ امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ناصر محمد الصباح سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے دورہ کویت کے دوران  کویتی وزیر خارجہ سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ رابطوں اور مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات میں کویت میں سعودی سفیر بھی موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)

وزرائے خارجہ نے قریبی برادرانہ تعلقات کے پہلووں کا بھی جائزہ لیا جو مملکت اور کویت کو متحد کرتے ہیں اوردونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو آپس میں جوڑتے ہیں۔
ملاقات میں کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اور وزارت خارجے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: