لکھنو...وزیراعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے بابری مسجد تنازع کو عدالت سے باہر حل کرنے کیلئے عدالت عظمیٰ کے ریمارکس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنے پرانے سخت موقف کو تبدیل کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین لوگوں کو اس بات کی آزادی دیتا ہے کہ وہ کیا کھائیں اور میں نے کسی پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ آر ایس ایس کے ترجمان اخبار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فریقین کے درمیان بابری مسجد تنازع کا باہمی حل چاہتے ہیں اور اس بات کے حواہشمند ہیں کہ بات چیت سے مسئلہ حل کیا جائے۔ اگر کسی بھی موقع پر حکومت کے تعاون کی ضرورت ہوئی تو ہم ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ 21مارچ کو سپریم کورٹ نے فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاملے کو عدالت سے باہر طے کریں کیونکہ یہ انتہائی حساس اور جذباتی مسئلہ ہے۔