جدہ کے الشرفیہ محلے کی عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد زخمی
آگ بجلی کے میٹروں میں لگی(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کے علاقے ’الشرفیہ ‘ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
عاجل نیوز نے شہری دفاع کے ٹوئٹرپرجاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جدہ کے علاقے ’الشرفیہ‘ کی ایک رہائشی عمارت میں نصب بجلی کے میٹروں میں اچانک آگ لگ گئی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے عمارت میں رہنے والوں کو وہاں سے نکلنے میں مدد کی۔
آگ سے 5 افراد معمولی زخمی ہوگئے جنہیں شہری دفاع اورہلال الاحمر کے امدادی نویٹس کی ایمبولینسوں کے ذریعے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔