Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جاپان میں نرس پر گولی چلا کر ڈاکٹر کو یرغمال بنانے والا شخص گرفتار

رپورٹس کے مطابق 40 سالہ نرس ہوش میں ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایک جاپانی شہری کو ایک ڈاکٹر کے قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس شخص نے مبینہ طور پر جمعرات کی رات ٹوکیو کے قریب واقع شہر فیوجمینو میں ڈاکٹر کو بندوق کے زور یرغمال بنایا گیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے مطابق مشتبہ شخص نے ڈاکٹر کو قید کر لیا جس کے بارے میں خدشہ تھا کہ حملے میں وہ ہلاک ہو گئے تھے۔
 ملزم نے خاتون نرس پر گولی بھی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
جاپانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ایک نرس کے ہمراہ مشتبہ شخص کے گھر تعزیت کے دورے پر تھے۔
اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر پولیس نے مشتبہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص سے رات بھر فون پر بات کی اور اسے یرغمال کو رہا کرنے کے لیے راضی کیا۔
رپورٹس کے مطابق 40 سالہ نرس ہوش میں ہیں اور ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان میں اسلحے کے ذریعے ہونے والے جرائم کی شرح کم ہوتی ہے کیونکہ وہاں اسلحہ رکھنے پر سختی کنٹرول کیا جاتا ہے۔

شیئر: