Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

سعودی نائب وزیر خارجہ کی برطانوی وزیر مملکت سے ملاقات

دوطرفہ جاری مختلف امورکا جائزہ لیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جمعرات کو برطانوی وزیر مملکت برائے  امور مشرق وسطی و شمالی افریقہ جیمز کلیفرلی سے ورچول ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نےسعودی عرب اور برطانیہ کےمابین مختلف امور میں جاری تعاون اورتمام شعبوں میں انہیں مضبوط ومستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا۔ 
الخریجی اور جیمز کلیفرلی نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور دونوں دوست ملکوں کے  مفادات سے تعلق رکھنے والے امور میں یکجہتی بڑھانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: