Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ذہن کنٹرول کرنیوالی جدید ٹیکنالوجی دریافت

سیول .... جنوبی کوریا کے ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس نے اپنی تازہ ترین پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سائنسدانوں اور ماہرین نے ذہن پڑھنے اور اسے کنٹرو ل کرنے کی جدید ٹیکنالوجی دریافت کرلی ہے۔ جس کے استعمال سے انسان صرف اپنی دماغی لہروں کے طفیل مشینوں کو کنٹرول کرسکے گا۔ یعنی وہ جو سوچے گا مشینیں اس کے مطابق کام کریں گی۔ اب کورین سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ مختلف جانوروں کے دماغوں کے باہمی تعلق کی تلاش میں مصروف ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ تعلق جلد انکے سامنے آجائیگا۔ سردست کچھوﺅں کو بڑی کامیابی سے اس ٹیکنالوجی کے طفیل کنٹرول کیا جارہا ہے یعنی اسے کنٹرول کرنے والا شخص اپنی دماغی لہروں کے ذریعے اسے جس طرف گھمانا چاہتا ہے کچھوا اسی جانب گھوم جاتا ہے۔ اس میں موجود سسٹم کو سائبورگ کا نام دیا گیا ہے اور یہ سسٹم ایک کیمرہ ، ایک وائی فائی ٹرانسیور اور کمپیوٹر کنٹرول موڈیول کے ساتھ ایک بیٹری پر مشتمل ہے جو کچھوے کے اندر نصب کردی جاتی ہے اور جب بیٹری چارج ہوتی ہے تو اس کے بازو حرکت کرنے لگتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کچھوا اچھی طرح پہچانتا ہے کہ دایاں کیا ہے اور بایاں کیا ہے اور اسکے آگے کیا چیز ہے او رمحض اسے بیٹھے رہنا چاہئے یا چلنا چاہئے۔

شیئر: