Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

جے سی اے پریمیئر کپ فائنل میں جموم ٹائیگرز کی فتح

فاتح ٹیم جموم ٹائیگرز کے کھلاڑیوں کا جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ گروپ فوٹو
جموم ٹائیگرز کے کپتان عمر سلیم وننگ ٹرافی وصول کرتے ہوئے
یونی لائنز کے کپتان شاد محمد رنرز اپ ٹرافی وصول کررہے ہیں
جے سی اے کے صدر اعجاز احمد خان ، محمد کلیم کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں
رنرز اپ ٹیم یونی لائنز کے کھلاڑی اور جے سی اے حکام گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں
جموم ٹائیگرز نے یو ٹی لائنز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے شکست دیکر یوسف بن احمد کانو گروپ کے تعاون سے جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے زیراہتمام کھیلے جانے والا23واں کانو پریمئر کپ جیتنے کااعزاز حاصل کرلیا۔ جے سی اے میڈیاکمیٹی کے رکن سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق یوٹی لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر197رنز بنائے ۔جس میں وقاص34، شاد33، علی 32اورعثمان کے 26رنز شامل تھے۔عرفان نے 6اور شہزاد نے 28رنز کے عوض بالترتیب 3اور2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں فاتح ٹیم نے وکٹری ٹارگٹ کے تعاقب میں اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا۔ اوپنرز نے 12رنز فی اوور کی اوسط سے11اوورز میں131رنزکی پارٹنر شپ قائم کی۔ اوپنر شہزاد وکٹ کے چاروں طرف شاندار اور دلکش اسٹروک کھیلتے ہوئے بائونڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔انھوں نے 39گیندوں پر 2چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے 86رنز بنائے۔اس وقت صورت ِ حال دلچسپ ہوگئی جب 45رنز کے اضافہ پر 7کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے اور اسکور8وکٹوں پر 178رنز ہوگیا۔جموم ٹائیگرز کو 3اوورز میں 22 اور آخری اوورمیں6رنز درکار تھے ۔اس سنسنی خیز موقع پراوور کی تیسری گیند پر عدنان نے مڈ وکٹ پر زوردار اور فیصلہ کن اسٹروک کھیل کر 8وکٹوں کے نقصان پروکٹری ٹارگٹ عبورکرلیا۔کپتان شادمحمد نے 19رنز دیکر 3 اوراسماعیل نے31رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کئیں۔ فائنل کے اختتام پرگراؤنڈ ہی میںتقریب تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی۔مہمانِ خصوصی شیخ احمد فوزی کانو کے نمائندے محمدعلی کلیم نے جے سی اے کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد اور عمدہ انتظامات کی تعریف کی۔ناظمِ تقریب عبدالرحمن مرچنٹ نے مہمانوں اور اسپانسر گروپ کے مسلسل تعاون اورجے سی اے کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر جے سی اے محمد اقبال چوہدری نے بھی گروپ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیااور ٹورنامنٹ کی ونر اور رنرزاپ ٹیموں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔اقبال چوہدری نے جے سی اے کی مجلس عاملہ کے اراکین کی بھی تعریف کی جن کی محنت کی بدولت ٹورنامنٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔لیگ کے صدر انجینئر اعجاز احمد خان نے بھی اسپانسر گروپ کو شکریہ سے نوازا۔ انھوں نے اسکوررز، امپائرز، کمنٹیٹرز، فوٹوگرافرز خاص طور پر کمسن فوٹوگرافرمحمد شہیر اور میڈیا کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا۔جے سی اے کی طرف سے اسپانسر شیخ احمد فوزی کو شیلڈ پیش کی گئی جو انکی نیابت کرتے ہوئے محمدعلی کلیم نے وصول کی۔جموم ٹائیگر کے محمد شہزاد کو 86رنزاور 28رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی فائنل کا ایوارڈ دیاگیا۔جموم ٹائیگر زہی کے عدنان بٹ (754رنز) اور عثمان بٹ (463رنز) بہترین بیٹسمین۔ایم سعید(22وکٹیں) اور ذیشان (19وکٹیں) بہترین بولر، کشمیر اسٹیگ کے ماجد بٹ کو بہترین آل راؤنڈر(661رنز اور 16وکٹیں) کا انعام دیا گیا۔ 240رنز کی بہترین پارٹنرشپ کا انعام جموم ٹائیگرز کے عدنان صدیق اور عدنان بٹ نے حاصل کیا ۔ نصیر (کشمیر اسٹیگ ) کوہیٹ ٹرک اور البرج کے فیضان کو3رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کرنے پر خصوصی ایوارڈزسے نوازا گیا۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: