Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

طائف میں 10 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط، دو شہری گرفتار 

سیکیورٹی فورس کے اہلکار مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی طائف کمشنری میں 10 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ’بعض عناصر مملکت کے امن و امان اور اس کے نوجوانوں کی صحت و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور اس کا کاروبار کررہے ہیں۔ سیکیورٹی فورس کے  اہلکار اس قسم کے عناصر پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔ 

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان کے مطابق’ اسی مشن کے تحت دو سعودیوں کے قبضے سے 10 لاکھ 16 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ دونوں کو طائف کمشنری میں حراست میں لیا گیا ہے‘۔
ملزمان کوابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: