Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی سفیر کی وفاقی وزیر علی حیدر زیدی سے ملاقات

دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو ٹوئٹر سعودی سفارتخانہ)
سعودی عرب کے سفیر  نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر برائے بحری امور سیدعلی حیدر زیدی سے ملاقات کی۔
منگل کو سعودی سفارت خانے سے کی گئ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’ملاقات کے دوران دوستانہ گفتگو اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
علاوہ ازیں سعودی سفیر نواف المالکی نے منگل کو سعودی افزائش نباتات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر خالد العبد القادر کے اعزاز میں عشائیہ دیاہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر خالد العبد القادر وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پرہیں۔

شیئر: