Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان کے لئے ویزوں کے اجراءمیں رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، کویتی وزیر

کویت سٹی: وزیر سماجی امور اور محنت اور وزیر مملکت برائے اقتصادی امور ہند الصبیح نے کہا ہے کہ پاکستانی لیبر کے لئے ویزوں کے اجراءمیں حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔ وزارت داخلہ کے ساتھ اس ضمن میں تعاون کیا جارہاہے۔ پاکستان کے لئے ویزو ں کی بحالی کا فیصلہ ہوچکا ہے تاہم حکومت کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک میں ہے اور خلیج کے ساتھ اس کے گہرے تعلقات ہیں۔ کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر کی دعوت پر یوم پاکستان کی تقریب کی تقریب میں شرکت پر انہوں نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ پاکستانی سفیر نے مجھے دعوت دی۔ دریں اثناءکویت پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کہاکویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں پاکستانی کمیونٹی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: