Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں کمی

ریاض ..... سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق فروری میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر کی اوسط فی کس رقم 923ریال رہی جبکہ جنوری میں یہ رقم 1081 ریال تھی۔مماثل مدت سے تقابل کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ گزشتہ سال 2016ءمیں فروری کے دوران غیر ملکیوں کی اوسط فی کس رقم 1082 ریال تھی۔ ماہرین کا کہناہے کہ فروری میں ترسیلات زر کی اوسط فی کس رقم 923ریال ریکارڈ کمی تصور کی جارہی ہے۔ جنوری اور فروری کے دوران غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں مجموعی طور پر 7اور 15فیصد کمی ہے۔سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں نے گزشتہ سال فروری کے دوران 12.60 بلین ریال اپنے ممالک روانہ کئے تھے جبکہ اس سال فروری میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 1.845بلین ریال کی کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری طرف امسال فروری میںسعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ جنوری کے مقابلے میں سعودی شہریوں نے فروری کے دوران 17فیصد کم رقوم ارسال کی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں سعودی شہریوں نے 4.13بلین ریال بیرون ملک ارسال کئے۔ اس کے بالمقابل جنوری میں ان کی ترسیلات زر 4.96بلین رہے۔سالانہ تقابلی جائزے سے اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ سال فروری میں سعودی شہریوں نے 5.9 بلین ریال ارسال کئے تھے جبکہ سال رواں میں فروری کے دوران 1.771بلین ریال کی کمی واقع ہوئی ہے۔

شیئر: