Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مملکت میں ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 28 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ہوئیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 28 ہزار 657 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ہدایات کی سنجیدگی سے پابندی کریں۔
ایس پی اے کے مطابق سب سے زیادہ سات ہزار 979 خلاف ورزیاں  ریاض ریجن میں ریکارڈ پر آئیں۔ جبکہ چار ہزار 443 مدینہ منورہ میں، تین ہزار 582 الشرقیہ ریجن میں، دو ہزار 788 مکہ مکرمہ ریجن میں اور دو ہزار 37 قصم ریجن میں ہوئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے کم 537 خلاف ورزیاں نجران  ریجن میں ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ حائل، جازان، الجوف، تبوک، باحہ، عسیر اور حدود شمالیہ ریجنوں میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: