Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عرب اتحاد کی یمن میں جیل کو نشانہ بنانے کی تردید

عرب اتحاد نے یمن میں جیل کو نشانہ بنانے کی خبر کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
یمن میں حکومت کی رِٹ بحال کرنے کے لیے قائم عرب اتحاد کی افواج نے حراستی مرکز کو نشانہ بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی میڈیا رپورٹس کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو اتحادی افواج نے کہا کہ اس طرح کی غلط خبریں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پھیلاتی ہے جو اس گروپ کے دنیا کو دھوکہ دینے کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
عرب نیوز نے الاخباریہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اتحادی افواج کی کمانڈ اس حوالے سے تفصیلات اور حقائق پر یمن کے انسانی امداد کے امور کے ادارے اور ریڈکراس کو بریفنگ دے گی۔

شیئر: