مظفر آباد... ہندوستانی فوج نے پیرکو لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ پونچھ سیکٹر میں پولس گاوں سمیت ککوٹہ اور چفار کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج کی طرف سے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی۔دریں اثناءہندوستانی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پاکستانی شہری عتیق قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔








