کراچی.. پاک ،ہند جنگ کے قومی ہیرو،سابق گورنر سندھ اور پی آئی اے کے سابق چیئرمین ایئرمارشل (ر)عظیم داود پوتا پیر کوکراچی میں ا نتقال کرگئے ۔ فیملی ذرائع نے بتایا کہ داود پوتا ایک عرصے سے علیل تھے ۔ان کی نماز جنا زہ فیصل بیس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین پی اے بیس قبرستان میں ہوگی ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرمارشل عظیم داد پوتا کی عمر84برس تھی۔ انہوں نے16دسمبر1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان نے عظیم داد پوتا کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم داد پوتا محب وطن پاکستانی ا ور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ تھے۔