Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

لاہور بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے سعودی سفیر کا اظہار تعزیت

لاہوری گیٹ میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے لاہور میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
جمعرات کی رات سعودی سفیر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’لاہور میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ’وہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے اور پاکستان اور پوری دنیا کے لیے سلامتی کو قائم رکھے۔‘
واضح رہے کہ جمعرات کو لاہور کے علاقے لاہوری گیٹ میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں متعدد عمارتوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شیئر: