Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ولی عہد نے بوتیک گروپ کے قیام کا اعلان کر دیا

’بوتیک گروپ کے تحت سعودی عرب کے تاریخی محلات کو شاندار ہوٹلوں میں تبدیل کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بوتیک گروپ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بوتیک گروپ کے زیر تحت سعودی عرب کے تاریخی محلات کو شاندار ہوٹلوں میں تبدیل کیا جائے گا۔
اس کا مقصد سعودی عرب کی تہذیب و ثقافت کو روشناس کرانا اور اعلی معیار کی ہوٹلنگ سروس فراہم کرنا ہے۔
نجی شعبے کے تعاون سے پہلے مرحلے میں جدہ کے الحمرا محل کو انتہائی شاندار ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا جس میں 77 کمرے، 33 سوئیٹس اور 44 نفیس ویلاز ہوں گے۔
اسی طرح ریاض کے طویق محل کو بھی شاندار ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا جس میں 96 کمرے، 40 سوئٹس اور56 نفیس ویلاز ہوں گے۔
تیسرا مقام ریاض کا الحمرا محل ہے جسے بھی شاندار ہوٹل میں تبدیل کر کے 71 کمروں، 46 سوئٹس اور 25 انتہائی اعلی کمروں میں تبدیل کیا جائے گا۔
پوتیک گروپ مذکورہ ہوٹلوں میں انتہائی نفیس اور شاندار ہوٹلنگ کے تجربے کے ساتھ دنیا کے مشہور ریستوران بھی قائم کرے گا۔
دریں اثنا وزیر سرمایہ کاری یاسر الرمیان نے کہا ہے کہ ’ولی عہد کی طرف بوتیک گرپ کے قیام کا اعلان سرمایہ کاری فنڈ کی تقویت اور سعودی عرب میں نئے مواقع اور شعبوں کے فروغ کے لیے ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بوتیک گرپ سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے کے فروغ اور وژن 2030 کی روح کے مطابق ملک کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنائے گا‘۔

شیئر: