Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار939 پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 1837 ڈالر فی اونس ہے۔

شیئر: