Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے 18 غیر ملکی گرفتار

مکہ مکرمہ پولیس نے ادارہ انسداد منشیات کے تعاون سے منشیات فروشی کے الزام میں  18 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وڈیو بھی جاری کی ہے- جس میں منشیات سمگل اور فروخت کرنے والوں کو دکھایا گیا ہے-
 مکہ مکرمہ پولیس  کے ترجمان نے مزید بتایا کہ  منشیات فروشی کے الزام میں پولیس ٹیموں نے 18 غیرملکیوں کو گرفتار کیاہے- ان کے قبضے سے 54 ہزار 409 کلو گرام منشیات جس میں نشہ آور گولیاں اور ’الشبو‘ برآمد کی گئی-
پولیس ترجمان نے کہا کہ 18 غیرملکیوں جن کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش، ایتھوپیا سے ہے- ان میں  سے 8 افراد  اقامہ قانون کی خلاف ورزی بھی مرتکب پائے گئے-
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ  گرفتار افراد کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: