Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر کی ملاقات

 ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے  جاری کردہ بیان کے مطابق بدھ کو ہونے والی  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان  کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔
چینی سفیر نے پاکستان میں سی  پیک منصوبوں کے تحفظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے کیے گئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے سی پیک پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور بقیہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

شیئر: