کولمبو... بنگلہ دیشی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان مشرفی مرتضیٰ کو سری لنکا کیخلاف سلو اوور کرانے پر ایک میچ کیلئے معطل جبکہ میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے مطابق اگر کھلاڑی ایک سال کے دوران مقررہ وقت میں سلو اوور کرائے تو ان پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ ہوتاہے جبکہ دوسری مرتبہ کپتان کو ایک میچ کی معطلی کے ساتھ میچ فیس کے 40 فیصد سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ مشرفی مرتضیٰ پر یہ پابندی دوسری مرتبہ لگی ہے۔ 2014 ءمیں بھی وہ اس پابندی کا شکار ہوئے تھے۔