Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

یوپی ، یونیورسٹی اور کالج ملازمین کی ہڑتال پر پابندی

لکھنو...وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یونیورسٹی اور کالجوں میں ملازمین کے ہڑتال پر پابندی لگا دی ۔ ایک اور فیصلے میں ریاستی غذائیت مشن کےلئے قائم کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا ۔ اس کمیٹی میں  ڈمپل یادو رکن تھیں۔ سی ایم آدتیہ ناتھ اب تک کئی اہم فیصلے لے چکے ہیں۔ حلف برداری کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں وی وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے وزراءکو حکم دیا تھا کہ وہ 15 دن کے اندر اپنی آمدنی ظاہر کریں۔ یوپی میں خراب سڑکوں کو ڈھائی ماہ میں درست کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ریاست میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ روکنے کےلئے 11 اضلاع میںینٹی رومیو اسکواڈ بنانے کی ہدایت دی ۔ 19 مارچ کو یوپی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد سے یوگی آدتیہ ناتھ ایک اب تک 50 فرمان جاری کرچکے ہیں۔

 

شیئر: