بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ حتمی ہے، السکبت
دمام: بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ حتمی ہے ۔ حکومت بہت جلد سبسڈی ختم کردے گی۔آئندہ 5ماہ میں نیا لائحہ عمل منظوری کے لئے پیش ہوگا۔ یہ بات سعودی کابینہ کی جنرل کونسل کے مشیر اور اقتصادی وترقیاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر فہد السکبت نے کہی ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی کے خاتمے کا فیصلہ نظر ثانی کے قابل نہیں۔ اس سلسلے میں اعلی کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ آئندہ 5ماہ کے اندر کمیٹی جائزہ رپورٹ وزیر صنعت ،توانی اور معدنی ذخائر ڈاکٹر خالد الفالح کو پیش کرے گی۔بعد ازاں حکام بالا اس کی منظوری دیں گے۔