پورٹ آف ا سپین... پاکستان نے چوتھے اور آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی۔ پاکستان ٹی 20 کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آ گیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں124 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلی وکٹ 40رنز پر گری۔کامران اکمل20 رنز بنا کرمارلون سموئلز کا شکا ر بنے۔ احمد شہزاد نے نصف سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم نے 38 رنز بنائے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔پاکستان کے تمام بولرز نے پھر عمدہ بولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بڑا سکور کرنے سے روکے رکھا۔ شاداب خان اور حسن علی نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم، وہاب ریاض اور رومان رئیس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے ایون لیوس صرف7 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔چاڈوک والٹن نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔کپتان بریتھویٹ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی اور آوٹ نہیں ہوئے۔ سیمول بدری ایک رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے ۔مارلن سیموئلز 22، کیرون پولارڈ 3، جیسن محمد اور لینڈل سیمنز ایک ایک اور جیسن ہولڈر بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان7 اپریل سے3 ایک روزہ میچوں کی سیریز شروع ہوگی۔ 22 اپریل سے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا۔