Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

زرداری سے پوچھیں گے سرے محل کہاں سے آیا،عمران

ؒ تلہ کنگ ..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کے فیصلے کا انتظار کررہا ہوں۔ نواز شریف نے پانامہ کیس میں ہر بات پر کہا کہ پیسہ قطری نے دیا۔ پو چھا کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔ جواب میں پھر قطری آگیا۔میاں صاحب نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری سے بھی پوچھیں گے کہ سرے محل کہاں سے آیا۔ زرداری بھی کسی قطری کو پکڑ لیں ضرورت پڑے گی ۔ تلہ کنگ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے5 ارب رو پے کی کرپشن کی۔ ڈاکٹر عاصم 460ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ113 ارب روپے ہے۔پاکستانیوں آپ کا پیسہ چوری ہو رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے پاکستان کو دگنا نقصان ہو رہا ہے۔ قرضہ لینے والی قوم آزاد نہیں غلام ہوتی ہے۔ قرض لینے والی قوم اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہند اور بنگلہ دیش آگے نکل گئے جبکہ ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کئے بغیر غیر ملکی سرمایہ کاری ممکن نہیں۔ سرمایہ کار ان ملکوں سے چلے جاتے ہیں جہاں کرپش ہو رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ مسلمانوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ عالم اسلام میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

 

شیئر: