Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

شہزادی حصہ بنت سلمان نے تجریدی آرٹ کی نمائش کا افتتاح کردیا

آج مملکت میں آرٹ کے جمالیاتی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں- (فوٹو العربیہ)
شہزادی حصہ بنت سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی خاتون آرٹسٹ منی القصبی کی چوتھی تجریدی آرٹ نمائش  (حنین) کا افتتاح کردیا-
العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادی حصہ بنت سلمان نے افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین کے فکر و نظر اور عروج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں- انہوں نے کہا کہ تجریدی آرٹ آج سعودی ثقافت کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے- خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی قیادت میں سعودی حکومت تجریدی آرٹ کی سرپرستی کررہی ہے- آرٹ ان دنوں خوشگوار ترین دور سے گزر رہا ہے-

تجریدی آرٹ کو فروغ مل رہا ہے- (فوٹو العربیہ)

شہزادی حصہ نے کہا کہ خادم حرمین شریفین نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اس تجویز کی منظوری دے کر کہ سرکاری ادارے قومی فن پاروں سے محکموں و اداروں کو آراستہ کریں اور سعودی فن کاروں کی تخلیقات  ترجیحی بنیاد پر حاصل کریں- یہ شاہی منظوری سعودی وژن  2030 کی حکمت عملی کا حصہ ہے- اس سے تجریدی آرٹ کو فروغ مل رہا ہے-
شہزادی حصہ نے کہا کہ آج مملکت کے تمام علاقوں میں آرٹ کے جمالیاتی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں- یہ ہماری روح کو جلا بخش رہے ہیں-
شہزادی حصہ نے کہا کہ فن کے معیار کا پیمانہ  یہ نہیں کہ تجریدی آرٹسٹ نے کس سکول، کس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی یا یہ  کہ وہ کمسن ہے یا بزرگ- اس کا اصل معیار یہ ہے کہ آرٹسٹ اپنے انداز اور اپنے فن کو اجاگر کرنے والے  آلات کے  ذریعے اپنے اندرون کا اظہار کس انداز سے کررہا ہے- اس میں عوام سے میل ملاپ اور پوری دنیا کی اکائی سے تعلق کا نکھار کس حد تک پایا جاتا ہے-

سعودی یونیورسٹیاں خواتین و حضرات کی سرپرستی کررہی ہیں- (فوٹو العربیہ)

شہزادی حصہ نے کہا کہ  سعودی یونیورسٹیاں آرٹ کے شعبے میں خواتین و حضرات کی سرپرستی کررہی ہیں-
شہزادی حصہ نے آرزو ظاہر کی کہ ’کاش فرزندان وطن اور بنات وطن مملکت سعودی عرب کو جو مسلمانوں کا مرکز اور القرآن الکریم کی سرزمین ہے دنیا کے سامنے پاکیزہ دین، روحانیت، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت، امن و سلامتی، محبت و الفت اور اغیارکے دکھ درد کو محسوس کرنے والے مینارہ نور کے طور پر پیش کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: