Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب نے ای عمرہ کے اجرا کا طریقہ کار جاری کر دیا

آنے اور جانے کا ٹکٹ کنفرم ہونا شرط ہے- (فوٹو عاجل)
وزارت حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا- ایسے ممالک سے زائرین عمرہ گیٹ کے ذریعے عمرہ ویزہ کی کارروائی کرسکیں گے جہاں سے مملکت آنے پر پابندی نہیں ہے-
عاجل، اخبار 24 کے مطابق وزارت حج نے  ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جہاں سے مملکت آمد پر کوئی پابندی نہیں- عمرہ ویزہ مندرجہ ذیل کارروائی کرکے حاصل کرسکتے ہیں-
ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں-
زائر، وزارت حج و عمرہ کی لائسنس ہولڈر ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کا انتخاب کرے-
مناسب پیکیج اختیار کرے-
پیکیج کی رقم ادا کرے، پیکیج رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات پر مشتمل ہوگا-
عمرہ زائر ٹریولنگ ایجنسی یا متعلقہ کمپنی کے  دفتر جاکر اپنا پاسپورٹ پیش کرے اور وہاں عمرہ پروگرام سے متعلق متعلقہ فارم پر کرے- نیز اپنے وطن سے ارض مقدس روانگی اور وہاں سے واپسی کی تاریخ متعین کرے-
سفر سے قبل عمرہ ویزے کے اجرا کی مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں-
آمد و رفت کا ٹکٹ کنفرم ہو-
میڈیکل انشورنس سکیم حاصل کرچکا ہو-
مملکت میں منظور شدہ کورونا ویکسین لے کر مصدقہ رپورٹ پیش کرے-
عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کی تاریخ اور وقت کا اصولی وقت حاصل کرے-
وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ عمرہ زائر کو پیروی کے لیے سپیشل  نمبر دی جائے گا- جسے دکھا کر وہ سعودی وزارت خارجہ کے ماتحت ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے عمرہ ویزہ کی درخواست پیش کرسکے گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: