Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

برطانیہ میں نقب زنی کی 21لاکھ وارداتیں

لندن...... برطانوی پولیس نے لوگوں کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنے گھر اور دفاتر کے دروازوں کو اچھی طرح بند رکھا کریں ورنہ چوری کا احتمال ہر حال میں موجود رہیگا۔ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 6برسوں میں نقب زنی کی 21لاکھ وارداتیں ہوئیں مگر ان میں سے صرف 10فیصد چوریوں کا سراغ ملتا ہے اور5 فیصد پر فرد جرم عائد ہوتی ہے۔ اس حوالے سے بریڈ فورڈ شائر کی پولیس کا ریکارڈ سب سے خراب ہے یہاں زیادہ چوریاں ہوتی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ نقب زنی کے90فیصد واقعات کا سراغ نہیں لگتا۔ 2011 ءسے 2016ءکے دوران دو ارب پونڈ مالیت کا سامان اور دیگر قیمتی اشیاءچوری ہوئیں جن میں سے صرف 7فیصد سامان بازیاب ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت13لاکھ70ہزار پونڈ تھی۔ ایسے مشتبہ نقب زنوں کی شناخت کی تعداد 206009 بتائی گئی ہے جن کی شناخت یا نشاندہی ہوسکی ہے۔
 

شیئر: