عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے والے سونے کی پاکستان میں قیمت کیا رہی؟
جمعہ 7 جنوری 2022 20:30
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
گولڈ مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 50 روپے کی کمی کے بعد 126100 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 108110 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1791 ڈالر رہی۔