Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سوشل میڈیا پر منافی سرگرمیوں میں ملوث شخص گرفتار

اسنیپ چیٹ پر اس کے مداحوں کی تعداد 40ہزار سے زیادہ تھی
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ پولیس نے سوشل میڈیا میں اخلاقیات کے منافی سرگرمیوں میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتا ر شدہ شخص ٹویٹر، اسنیٹ چیپٹ او ربی بی ایم کے علاوہ دیگر ذرائع میںغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اسنیپ چیٹ پر اس کے مداحوںکی تعداد40ہزار سے زیادہ تھی۔ ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی شکایت پر ادارہ انسداد جرائم نے اسکا تعاقب کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔گرفتار شدہ شخص کے پاس سے متعدد موبائل سیٹ اور کمپیوٹر برآمد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مدینہ منورہ ریجن پولیس کے ترجمان جنرل عبدالہادی الشہرانی نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا میں مشکوک اکاﺅنٹس کو فالو نہ کریں۔ جہاں کہیں بھی مشکوک قسم کے اکاﺅنٹس نظر آئیں تو ان سے متعلق اطلاع دی جائے۔

شیئر: