Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حوثی ملیشیا نے ’روابی‘ نامی کارگو شپ کو اغوا کرلیا

’فوری طور پر شپ کو رہا کیا جائے ورنہ حالات کے تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی‘ ( فوٹو: العربیہ)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ کے قریب کارگو شپ اغوا کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’روابی‘ نامی کارگو شپ پر امارات کا پرچم لہرا رہا تھا۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’شپ میں جزیرہ سقطری میں سعودی ہسپتال کا سامان تھا۔
شپ معمول کے مطابق جزیرہ سقطری سے جازان بندر گاہ روانہ تھی جب اسے الحدیدہ کے قریب اغوا کر لیا گیا۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا بحری گزرگاہوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں‘۔
اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فوری طور پر شپ کو رہا کیا جائے ورنہ حالات کے تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی‘۔
 

شیئر: