Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض میں دو ماہ کے دوران اقامہ قوانین کی سینکڑوں خلاف ورزیاں

تفتیش میں تجارتی پردہ پوشی کی آٹھ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میں تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ دو ماہ میں 377 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ تفتیشی ٹیموں میں ریاض گورنریٹ، پولیس، بلدیہ اور دیگر اداروں کے اہلکار شامل تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے تفتیشی کارروائی کے دوران اقامہ قوانین کی 287 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جبکہ محنت کے قانون پر82 اور تجارتی پردہ پوشی پر آٹھ چالان کیے۔
تفتیشی ٹیموں نے ریجن کے متعدد بازاروں کا دورہ کیا جن می سبزی منڈی، پرانا سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ ’حراج‘ اور دیگر مقامات شامل تھے۔
مختلف ادارو پرمشتمل تفتیشی کمیٹی کی مشترکہ کارروائیوں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اقامہ قوانین کی مد میں سب سے زیادہ چالان کیے گئے جبکہ تجارتی پردہ پوشی پرخلاف ورزیوں کی تعداد سب سے کم رہی۔
واضح رہے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی اس وقت درج کی جاتی ہے جب کوئی غیرملکی کارکن اپنے سپانسر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کام کرے جبکہ تجارتی پردہ پوشی کی اصطلاح ایسے غیرملکیوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کسی سعودی شہری کے نام پر اپنا کاروبار کرتے ہیں۔

شیئر: