ایران کی کارروائیوں پر سعودی عرب کو تشویش، ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ، حرمین میں سماجی فاصلے پر عملدرآمد شروع، بل دینے ویڈیو اور اومی کرون سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔
ایران کی کارروائیاں سعودی عرب کے لیے باعث تشویش ہیں: شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران ’عدم استحکام اور جارحیت‘ کی پالیسی ترک کرے گا اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لانے میں تعاون کرے گا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی فرمانروا نے بدھ کو مجلس شوریٰ سے سالانہ خطاب میں کہا کہ ’ایران مملکت کا ہمسایہ ملک ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منفی پالیسی اور خطے میں اپنا برتاؤ تبدیل کرتے ہوئے بات چیت اور تعاون کا راستہ اختیار کرے گا۔‘
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا: وزارت داخلہ
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ سکتا ہے‘۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
’بیشتر لوگ وائرس سے محفوظ ہوچکے، احتیاط پھر بھی لازم‘
معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ معاشرے کے بیشتر افراد شدید وائرس حملے سے محفوظ ہوگئے ہیں- جزوی اور کلی طور پر زیادہ تر سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کورونا وائرس کی گرفت سے بڑی حد تک محفوظ ہوگئے ہیں-
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
’بل میں ہی دوں گا‘، دنیا بھر میں ویڈیو وائرل
سعودی عرب میں کھانے کے بل کی ادائیگی کے موقع پر دو دوستوں کی ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ظہران الجنوب میں دو دوست ایک ریستوران کے ڈرائیو تھرو سے کچھ چیزیں لینے پہنچے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
اونٹ میلے میں پاکستانی اونٹوں کا خوبصورت رقص
کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کے شائقین پاکستانی اونٹوں کا رقص دیکھ کردنگ رہ گئے۔ میلہ ’الصیاھد‘ نامی مقام پرچھٹی بار منعقد کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے کے خصوصی پروگرام کے انچارج مشعل المزینی نے بتایا کہ پاکستانی اونٹوں کے رقص کا پروگرام کثیر المقاصد ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
20 برس بعد مملکت میں درجہ حرارت 60 ڈگری تک پہنچ جائےگا؟
موسمیات کے کچھ ماہرین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ سال 2040 تک سعودی عرب میں درجہ حرارت 60 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
اس قسم کی اطلاعات نے پورے معاشرے میں ہلچل پیدا کر دی اور سیکریٹری ماحولیات و پانی و زراعت ڈاکٹر اسامہ فقیہ کو حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
حرمین میں نماز اور طواف میں سماجی فاصلے پر عمل درآمد
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پر عمل درآمد کا آغاز آج جمعرات سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
شاہ سلمان نے مسجد نبوی میں الیکٹرو مکینیکل سسٹم میں تبدیلی کی منظوری دے دی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مسجد نبوی میں الیکٹرو مکینیکل سسٹم میں ترمیم و تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شاہی منظوری کے بعد مسجد نبوی میں برقی سیڑھیوں سمیت الیکٹرو مکینیکل سسٹم میں تبدیلی کی جائے گی۔‘
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
حوثیوں کے حملے، سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت 113 افراد ہلاک
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے لبنانی حزب اللہ کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ہاتھوں مملکت میں مقیم مختلف ممالک کے شہریوں کی ہلاکتوں کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔
ہلاکتیں مملکت پرحوثیوں کے حملوں کے دوران ہوئیں۔ اخبار 24 کے مطابق المالکی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 10 ممالک کے شہری حوثیوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے، ان میں سعودی عرب اور یمن کے علاوہ پاکستان اورانڈیا کے تارکین وطن بھی شامل ہیں۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
سعودی عرب میں خواتین ڈرائیورز کی پہلی ریلی
سعودی عرب میں خواتین ڈرائیوروں کے لیے پہلی بار ’ریلی جمیل‘ کا انعقاد کروایا جا رہا ہے جو منتظمین کے مطابق 17 سے 19 مارچ کے درمیان ہوگی۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ریلی مملکت کے وژن 2030 کے ترقی اور تنوع کے پروگرام کے اہداف کے تحت سے کروائی جارہی ہے جس کا تعلق خواتین کو بااختیار بنانے سے ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں