Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 23 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   23, 2025
منگل ، 23 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   23, 2025

مملکت میں کورونا کے مریض بڑھنے لگے، 819 نئے کیسز

جمعے کو 239 افراد مرض سے شفایاب ہوئے ہیں- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے جمعہ 31 دسمبر 2021 کو بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 819 کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 239 افراد مرض سے شفایاب ہوئے ہیں-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ 819 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس وقت کورونا کے  کل مریض 556236 ہوچکے ہیں جبکہ شفایاب افراد  239 رہے جس کے بعد کل تعداد 541853 ہوچکی ہے
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو اموات ہوئی ہیں اس طرح اب تک 8 ہزار  877 افراد کی کورونا کے باعث موت ہوچکی ہے- اسی طرح 54 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں 5 کروڑ 7 لاکھ 32 ہزار 714 ویکسین کی خوراکیں اب تک دی جاچکی ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: