انڈین ریاست گوا میں رہائشیوں نے حکام کی جانب سے علاقے پر حکمرانی کرنے والی سابق نوآبادیاتی طاقت پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسچیانو رونالڈو کا مجسمہ نصب کرنے کو بے حسی قرار دیا ہے۔ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے مظاہرین سیاہ جھنڈے اٹھائے اس مقام پر جمع ہوگئے جہاں رواں ہفتے رونالڈو کے مجسمے کی رونمائی کی گئی۔ مزید جانیے خبر رساں ادارے اے ایف پی کی اس ویڈیو میں۔