Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

گائے کا تحفظ اور اخلاقی تنزلی

گجرات ....گجرات کے چیف منسٹر وجے روپانی نے کہا ہے کہ اخلاقی تنزلی سے دنیا کو بچانے کیلئے گائے کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب گجرات اسمبلی نے گائے کاٹنے پر عمر قید کی سزا کا بل پاس کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ میری حکومت گائے کی اہمیت سمجھتی ہے اور اسی لئے اس نے قانون میں ترمیم کی اور سخت سزائیں رکھ دیں۔عمر قید کی سزا بھی تک کسی ریاست نے نافذ نہیں کی ہے۔ اس بل کے تحت گائے کو کاٹنے کیلئے لیجانے والے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور ہمیشہ کیلئے گاڑی ضبط کرلی جائیگی۔ بل کے تحت ملزم کی ضمانت بھی نہیں ہوسکے گی۔

شیئر: