Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پہاڑ سے گرنے والا سعودی ہلاک

شہری دفاع کی ٹیم نے نعش سردخانے میں رکھوا دی(فوٹو،ٹوئٹر )
عسیر ریجن کے پہاڑی سلسلہ میں ایک سعودی شہری گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگیا۔ شہری کی نعش نکال کر ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق شہری کے کھائی میں گرنے کا واقعہ عسیرریجن کی کمشنری بلقرن کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شہری پہاڑ کی بلندی پرچڑھا تھا جس کے دوسری جانب گہری کھائی تھی۔
شہری کے گرنے کی اطلاع وہاں موجود لوگوں نے شہری دفاع کو دی جہاں سے فوری طورپر امدادی یونٹس پہنچ گئے۔ شہری دفاع کے مخصوص یونٹس نے نعش کو کھائی سے نکال لیا جسے بعدازاں ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیاگیا

شیئر: