Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ویراپن پولیس کے جال میں پھنس کر مارا گیا تھا

نئی دہلی ...ہند کا بدنام اغوا کار اور ہاتھی دانت اور صندل کی لکڑی کا اسمگلرویراپن 18اکتوبر2004ءکو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ اسکی گرفتاری کے بارے میں اب تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ وہ زیادہ تر تاملناڈو کے گھنے جنگلات میں چھپتا تھا۔ پولیس کو اپنے مخبر کے ذریعے پتہ چلا کہ اسکی آنکھ میں شدید تکلیف ہے اور وہ اسپتال جانا چاہتا ہے۔ تاملناڈ کی اسپیشل ٹاسک فورس نے اسپتال کے عملے کے لباس میں ملبوس اپنے آدمی اور ایمبولینس بھیجی۔ ویراپن اس چال کو سمجھ نہ سکا اور وہ پھنس گیا یوں صرف 20منٹ کی تلاشی اور کوششوں کے بعد پولیس اتنے بدنام اسمگلرکو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ بعد میں ٹاسک فورس نے ایمبولینس پر گولیو ںکی برسات کردی اور 3گولیاں 52سالہ اسمگلر کو لگیں ۔ یوں ملک کو اس بدنام اسمگلر سے نجات ملی۔ اس بارے میں سارے انکشافات ایک ریٹائرڈ پولیس افسر وجے کمار نے اپنی نئی کتاب” ویراپن“ میں تحریر کی ہیں۔

شیئر: