Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی جوڑے نے میکسیکن کھانے کا ریستوران کھول لیا

ریستوران میں مشہور تاکو ڈش پیش کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک سعودی جوڑے نے میکسیکن ڈشز کا ریستوران کھول لیا- پروگرام  کا آغازمذاق سے ہوا جوبعدازاں عملی شکل اختیار کرگیا- 
روتانا خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام ’سیدتی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ’محمد‘ اور ’ولا‘ نے بتایا کہ دراصل ہم دونوں کو میکسیکو کی معروف ڈش ’التاکو‘ بہت پسند ہے-
 خاتون نے اپنے خاوند کو تجویز دی کہ کیوں نہ میکسیکو کی مذکورہ ڈش پیش کرنے والا ریستوران کھولا جائے- 

ریستوران کھولنے کاخیال مذاق میں پیش کیا جو جلد حققیت بن گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

انکا کہنا تھا کہ مذاق میں کی گئی بات جلد ہی حقیقت کا روپ دھار گئی اور سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز کردیا-
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکا مزید کہنا تھا کہ خیال کو عملی شکل دینے میں چند دن ہی لگے اور ہم نے ریستوران کےلیے جگہ تلاش کرکے اپنی سوچ کو عملی شکل دے دی۔
جگہ ملنے کے چند ہی روز بعد  ریستوران کھولنے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا اور اب  دونوں مکسیکن ’ تاکو‘ ڈش تیار کرکے اس کے شائقین کو اپنے ریستوران میں پیش کررہے ہیں-  

شیئر: