نئی دہلی .... پولینڈ کے شہر پوزنان میں ٹرام میں سفر کے دوران ایک ہندوستانی طالب علم کو زدوکوب کیا گیا۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ اسے مار مار کر ہلاک کردیا گیا ہے تاہم یہ خبر غلط ثابت ہوئی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کو واقعہ کے بارے میں پولینڈ کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر سے آگاہ کیا گیا۔ جس شخص نے انہیں یہ خبر بتائی اسکا کہناتھا کہ یہ ہندوستانی طالب علم مر گیا لیکن اخبار کی خبر میں صرف یہ بتایا گیا تھا کہ اسے زدوکوب کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے فوری طور پر پولینڈمیں ہندوستانی سفیر سے اس سلسلے میں مزید معلومات طلب کرلیں جس پر سفیر کا کہناتھا کہ ہندوستانی طالب علم حملے میں بچ گیا ہے۔