Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

امارات میں کورونا کے 2 ہزار 366 کیسز کی تصدیق

کورونا سے 7 لاکھ 44 ہزار 180 افراد شفایاب ہوچکے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار366 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اماراتی وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ نئے کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد اب تک مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار511 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ امارات میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 162ہوگئی ہے۔
کووڈ 19 سے ایک ہی دن میں 840 افراد صحتیاب ہوئے۔ امارات میں اب تک کورونا سے 7 لاکھ 44 ہزار 180 افراد شفایاب ہوچکے ہیں

شیئر: