Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025

ہند کی 20ریاستوں میں گداگری جرم

نئی دہلی ....ہند کی 20ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2ریاستوں میں گداگری جرم میں تصور کی جاتی ہے۔کئی ریاستوں میں صرف ”غریب“ نظر آنے پر بھی لوگوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔18ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے قوانین کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ پولیس کو بھکاریوں کو بغیر وارنٹ گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہے جبکہ جج حکومت کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں طویل یا غیر معینہ مدت تک کیلئے رکھنے کا حکم جاری کرسکتے ہیں اگرچہ یہ آئینی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ قانون اور غربت کے امور کی ایک ماہر نے دہلی میں گداگری کے خلاف قانون پر تجزیہ کرنے کے بعد بتایا کہ آئین میں یہ غیر قانونی شق شامل ہے اورحکومت کو چاہئے کہ وہ اس پر نظر ثانی کرے۔
 

شیئر: