میامی.. ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور بربورا سٹریکووا نے میامی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی بربورا سٹریکووا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور چین کی وائے ینگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-1 اور 10-4 سے ہرا دیا۔ پہلے سیمی فائنل میں کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی اور چین کی یویفان نے جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلواکووا اور چین کی پینگ شوائی کو 7-5 ، 5-7 اور 10-7 سے شکست دیکر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ دریں اثناء برطانیہ جوہانہ کونٹا نے وینس ولیمز کو شکست دے کر میامی اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ ان کا مقابلہ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی سے ہوگا۔