Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

دوران پرواز پائلٹ کی موت

واشنگٹن..... امریکن ایئر لائن نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک پائلٹ کی دوران پرواز موت ہوگئی ۔ یہ فلائٹ ڈیلاس سے نیو میکسیکو کے علاقے البوکرکی جا رہی تھی۔ البوکرکی ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ بوئنگ 737-800 اپنی منزل سے 2 میل کے فاصلے پر تھا جب کپتان کی جانب سے طبی ہنگامی حالت کے بارے میں الرٹ کیا گیا۔طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا گیا ۔امریکن ایئرلائن نے پائلٹ کی شناخت فرسٹ آفیسر ویلیئم مائیک گربس کے نام سے ظاہر کی۔ اس سے پہلے 2015 ءمیں بھی امریکن ایئر لائن کے ایک پائلٹ کی دوران پرواز موت ہوگئی تھی۔ یہ فلائٹ فیونکس سے بوسٹن جا رہی تھی اور ساتھی پائلٹ نے یہ پرواز بحفاظت قریبی ہوائی اڈے کی جانب موڑ لی تھی۔

شیئر: