Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امریکہ میں خاتون دوست کو تلوار سے قتل کرنے پر گرفتار

اس خاتون پر قتل اور مسلح مجرمانہ عمل کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے (فوٹو اے پی)
امریکی ریاست میسوری میں کرسمس کے روز ایک خاتون کو اپنے دوست کو تلوار سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ برٹنی ولسن نامی اس خاتون اپنے دوست کے گھر پائی گئی۔ ان کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا اور فرنٹ کے احاطے میں پڑی تھی۔
کے ایف ای ایس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو اس عورت نے رات 11 بجے کے بعد پولیس کو کال کی اور بتایا کہ اس نے اپنے دوست کو تلوار سے قتل کر دیا ہے۔
اس خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس گھر میں داخل ہوئی جہاں ہیریسن سٹیفن نامی شخص کو مردہ حالت میں پایا جس کے جسم پر تلوار کے گہرے زخم تھے۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان دونوں نے دن کے وقت منشیات استعمال کی تھیں۔
انہوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے دوست پر کسی چیز کا غلبہ تھا اور انہوں نے تلوار کے ساتھ انہیں اس چیز سے نجات دلائی۔
اس خاتون پر قتل اور مسلح مجرمانہ عمل کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیئر: