کورونا کیسز 5 سو سے بڑھ گئے ، 143 شفایاب
کورونا کے 40 مریضوں کی حالت نازک ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز 5 سو سے تجاوز کرگئے۔ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 524 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک سعودی عرب میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 319 تک پہنچ گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاجارہا ہے۔
پیر27 دسمبر کو سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مریضوں میں سے 142 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 10 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا مزید کہا ہے کہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 872 تک پہنچ گئی۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے 40 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔