Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

غیرملکیوں کی عمان آمد کے لیے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لازمی

غیر ملکیوں کے عمان آنے کے لیے کورونا ویکسین کی دو خواراکیں لگانا لازمی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
عمان نے غیر ملکیوں کے عمان آنے کے لیے کورونا ویکسین کی دو خواراکیں لازمی قرار دے دی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمان 18 سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کے لیے ملک آنے سے پہلے کورونا ویکسین کی دو خوارکیں لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔
عمانی حکام نے جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوسٹوانا، زمبابوے لیسوتھو، ایسواٹینی اور موزمبیق سے مسافروں کی عمان آمد پر لگائی گئی پابندی کو منسوخ کر دیا ہے۔

شیئر: