Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

ہوانا میں پہلی مسجد اور کلچرل سینٹر قائم کیا جائے، شہزادہ سلطان

ریاض(نیوز ڈیسک) محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے خوشخبری سنائی ہے کہ کیوبا کے دارالحکومت میں مسجد اور کلچرل سینٹر قائم کیا جائے گا۔ کیوبا کی حکومت نے 20 سالہ جدوجہد کے بعد مسجد اور سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ ہوانا میں پہلی مسجد ہوگی۔ اسلامی فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہوگی۔ اس کی بدولت برسہابرس سے مسجد میں عبادت سے محروم مسلمانوں کی مشکل آسان ہوگی۔ باخبر ذرائع نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ سعودی عرب نے ہوانا کے سینٹر میں انتہائی منفرد محل وقوع والا پلاٹ مسجد کیلئے پیش کردیا ہے۔ یہ سمندر کے بھی قریب ہے اور کیوبا کے دارالحکومت کے قلب میں واقع ہے۔ سعودی عرب اس کے اخراجات برداشت کرے گا۔ کیوبا میں 20 ہزار سے زیادہ مسلمان آباد ہیں۔ کیوبا میں آباد مسلمانوں نے مسجد کے قیام کی خوشخبری پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شہزادہ سلطان بن سلمان کیلئے گہری قدر و منزلت کا اظہار کیا ہے۔ مسجد 4312 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہوگی۔ اس کے ماتحت تقریبات ہال، جرنل لائبریری، وضو خانے ، پارک اور ریستوران سمیت جملہ عصری وسائل مہیا ہونگے۔

شیئر: