نمایاں نمبر پلیٹوں کی نیلامی میں 10 لاکھ ریال مالیت کی بولیاں
’نمایاں نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے شہریوں نے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ابشر انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمایاں اور خصوصی نمبر پلیٹ کی نیلامی میں اب تک 10 لاکھ ریال سے زیادہ مالیت کی بولیاں لگی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابشر نے کہا ہے کہ ’نمایاں نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے شہریوں نے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی ہے‘۔
انتظامیہ کے مطابق ’نمایاں نمبر کے حساب سے پلیٹوں کو تین کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے‘۔
’انتہائی نادر اور نمایاں نمبر کی پلیٹ کو ڈائمنڈ، دوسرے درجے میں گولڈن اور تیسرے میں چاندی کا درجہ دیا گیا ہے‘۔
ابشر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’نیلامی میں پرائیویٹ، نقل خاص اور بائیک کے نمبر پلیٹ بھی شامل ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا کہ ’تمام شہری اور مقیم غیر ملکی بلا استثنی نیلامی میں ابشر اکاؤنٹ کے ذریعہ شرکت کر سکتے ہیں‘۔
’خصوصی اور نماں نمبر پلیٹوں کی نیلامی اتوار شام 8 بجے تک جاری رہے گی‘۔