Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

 مدینہ منورہ:  منی لانڈرنگ میں ملوث 5 پاکستانی گرفتار

رقم کے ذرائع کے حوالے سے ملزمان وضاحت پیش نہ کرسکے(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کرانے اور اسے بیرون بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے بتایاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مخصوص ٹیم نے پانچ غیر ملکیوں کو حراست میں لیا جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم بھی برآمد ہوئی جس کے ذرائع کے بارے میں وہ تحقیقاتی افسر کو مطمئن  نہیں کرسکے۔
ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان رقم غیر قانونی طورپر مملکت سے باہر بھجوانے کی کوشش کررہے تھے تاہم اس سےقبل ہی پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
پانچوں ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا جہاں انکے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت کو ارسال کیاجائے گا۔

شیئر: